the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
طلاقِ ثلاثہ اور یکساں سول جیسے اہم معاملے میں ملک بھر کے عام مسلمانوں ودیگر اداروںکی جانب سے لاءکمیش کی ویب سائیٹ پر اور مسلم پرسنل لاءبورڈ کی جانب سے لاءکمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کرکے جو موقف پیش کیا گیا ہے اس کی سابق اقلیتی امور کے وزیر اورکانگریس کے سینئر مسلم رہنما محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں کھل کر حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ موقف مسلم پرسنل لاءبورڈ کا ہی نہیں بلکہ ملک میں بسنے والے تمام مسلمانوں کا ہے جس میں تمام مکاتبِ فکر کے مسلمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم پرسنل لاءبورڈ نے لاءکمیشن کے چیئرمین جسٹس بی ایس چوہان کوملک بھر سے 4 کروڑ 18 لاکھ لوگوں کے دستخط ایک ہارڈ ڈیسک کی شکل میں



پیش کی ہے اور اس موقف کا سختی اعادہ کیا ہے کہ ہمیں شریعت اسلامی کے مطابق بنائے گئے مسلم پرسنل لاءمیں کسی قسم کی ترمیم یا مداخلت قابلِ قبول نہیں ہے۔
محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ مسلم پرسنل لاءبورڈ نے جو دستخط شدہ مطالبہ لاءکمیشن کے سامنے پیش کیا ہے، اس میں تمام مکاتبِ فکر مسلمانوں کے دستخط موجود ہیں اور جس وفد نے لاءکمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کرکے مسلمانوں کے موقف ان کے سامنے پیش کیا ہے اس میں بریلوی، دیوبندی، اہلِ حدیث اور شیعہ مسلک کے علماءکرام بھی شامل تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم پرسنل لاءکے تحفظ کے معاملے میں تمام مسلمان متحد ہیں اور اس میں وہ کسی قسم کی تبدیلی یا مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.